حالاتِ حاضرہ

امریکا نے ہلاکت خیز حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

چند روز قبل عراقی شہر موصل پر ہونے والے فضائی حملے کی ذمہ داری امریکا نے قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ داعش کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ امریکا کی جانب سے یہ

Read More

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں جوش و خروش

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صرف آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ بھارت کی جانب سے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود یوم پاکستان منانے کے لیے خواتین کی علیحدگی پسند انجمن دختران ملت نے خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر

Read More

دھمکیاں دینے والا اسرائیلی نوجوان گرفتار

اسرائیلی پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور مختلف تنظیموں اور اداروں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے میں ملوث ہے۔ اس نوجوان کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان اسرائیل اور امریکا کی دہری شہریت رکھتا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے

Read More

امریکی اتحادیوں کی بمباری سے 33 افراد جاں بحق

شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحادی افواج کی بمباری سے اسکول تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکول کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تباہ ہونے والے اسکول میں

Read More

فضائی سفر میں برقی آلات ساتھ رکھنے پر پابندی

امریکا جانے والی پروازوں میں مسافروں کو برقی آلات ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا ہے جس کے بعد موبائل فون اور ضروری طبی آلات کے سوا لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آئی پیڈ اور کیمرہ سمیت بیٹری سے چلنے والی کوئی بھی ڈیوائس دوران سفر ساتھ نہیں لے جائی جاسکتیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے لگائی

Read More

مسرور ترین ممالک میں ناروے سرفہرست

اقوام متحدہ نے دنیا کے مسرور ترین ممالک کی سالانہ فہرست جاری کردی ہے جس میں ناروے سرفہرست ہے۔ اس رپوٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکیوں میں خوشی کا پیمانہ کم ہورہا ہے جبکہ برطانیہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ سال مسرور ترین ممالک کی فہرست

Read More

شام نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا

شامی افواج نے جمعے کے روز ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرانے اور تین کو واپسی پر مجبور کردینے کا دعوی کیا ہے۔ یہ طیارے لبنان کے راستے دارالحکومت دمشق سے کچھ فاصلے پر موجودہ شہر تدمر پر حملے کے لیے شامی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا

Read More

پاکستان اور چین مشترکہ میزائل پروگرام شروع کرنے پر رضامند

چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ متعدد عسکری منصوبوں پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس میں مشترکہ کوششوں سے بیلسٹک، کروز اور زمین سے جہاز کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی تیاری کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس

Read More

تاج محل پر حملے کا خدشہ

شدت پسند عسکری تنظیم داعش کی جانب سے تاج محل سیت بھارت کی دیگر تاریخی عمارات کو نشانے بنانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد بھارتی حکام نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں داعش کے حمایت یافتہ ایک گروپ احوال امت

Read More

امریکی نوجوان، مہاجرین کو خطرہ نہیں سمجھتے!

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کو انتہا پسند نسل پرستوں کی فتح اور غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کامیاب ریفرنڈم تصور کیا جاتا ہے تاہم تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا میں نوجوانوں کی اکثریت عراق اور شام سے آنے والے مہاجرین کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتی۔ جنوری

Read More

دھمکیوں کے باعث مشہور شاپنگ مال بند

جرمن پولیس نے شہر کے مرکز میں واقع ایک مشہور شاپنگ مال کو بند کردیا ہے۔ شاپنگ مال اور اس سے ملحقہ پارکنگ کی بندش دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کی دھمکیوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال میونخ کے ایک شاپنگ مال میں دہشت گردی کا واقعہ

Read More

جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی عدالت عظمی نے خاتون صدر پارک جیون وئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ عدالت نے انہیں بدعنوانی کے شبہ میں ملوث قرار دے کر یہ حکم جاری کیا ہے۔ عدالت کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 60 روز کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں۔

Read More

پاکستان کے لیے مختص حج کوٹے میں اضافہ

پاکستان کے لیے حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں سال 2017 میں پاکستان سے قریباً 1 لاکھ 80 ہزار افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔ یاد رہے کہ 2013 میں پاکستان کے کوٹے میں کمی کردی گئی تھی جس کی وجہ مسجدالحرام میں جاری تعمیر

Read More

ہیلی کاپٹر ٹاور سے ٹکرا گیا؛ 5 افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک ہیلی کاپٹر نزدیکی ٹی وی ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچوں مسافر ہلاک ہوگئے۔ سکروسکی S-76 نامی ہیلی کاپٹر کو ہونے والے حادثے کی وجہ شدید دھند کو بتایا جارہا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور روسی شہریوں سمیت سات افراد سوار تھے۔ ہلاک

Read More

پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت تک کے لیے بند

پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ سرحد غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تورخم-چمن بارڈر کو بند کردیا گیا تھا تاہم دو روز پہلے اسے عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے

Read More

شاہ سلمان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گرفتار

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے دورے پر ہیں کہ جہاں ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاریاں شاہ سلمان کی آمد سے محض چند روز

Read More

شادی کی کم از کم عمر ختم کردی گئی

بنگلہ دیش میں شادی کے مروجہ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمری میں شادی پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ یوں 'مخصوص صورتحال' اور 'نابالغ بچوں کے بہترین مفاد میں' والدین اور عدالت باہی رضامندی سے نومولود بچوں کی شادی بھی کرسکتے ہیں۔ قانون میں یہ تبدیلی گزشتہ ہفتے کی گئی

Read More

جاپان میں امریکی اڈوں کو شمالی کوریا سے سنگین خطرہ

نیوکلیئر طاقت کے حامل شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جاپان میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی مشق کر رہا ہے اور اسی ضمن میں پچھلے دنوں متعدد میزائل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے چند روز قبل ہی میزائل پروگرام کو توسیع دینے پر

Read More

افغانستان میں بمباری سے 8 شہری جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں 4 بچوں سمیت کم از کم 8 عام شہری ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہے کہ ان افراد کی ہلاکت ایک بم دھماکے میں ہوئی ہے تاہم مرنے والوں کے خاندان اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں فضائی افواج کی بمباری

Read More

ٹویٹر پر پابندی لگانے والے سابق ایرانی صدر خود ٹویٹر پر آگئے

ایران کے سخت گیر رہنما اور سابق صدر محمود احمدی‌ نژاد‎ ان ایرانی شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جو ملک میں ٹویٹر پر پابندی کے باوجود اسے استعمال کر رہی ہیں۔ احمدی‌ نژاد‎ نے اپنی پہلی ٹویٹ میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ ان کے چاہنے والے @Ahmadinejad1956 کو فالو کر کے ان

Read More