فیس بک پر کس نے انفریڈ کردیا؟ بروقت معلوم کریں

انتظار فرمائیں۔۔۔

سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر سیاسی اور مذہبی بحثوں سے پیدا ہونے والے اتفاقات اور اختلافات کے باعث جہاں نئے ہم خیال لوگ آپ کو دوستی کی درخواست بھیجتے ہیں وہیں بہت سے لوگ آپ کو اپنی فرینڈ لسٹ سے نکال باہر کرتے ہیں یا کم از کم فالو کرنا تو چھوڑ ہی دیتے ہیں۔

آپ کو اپنے قیمتی دوستوں کا ساتھ چھوڑ جانے کا علم تب ہوتا ہے کہ جب آپ ان کی غیر موجودگی محسوس کرتے ہیں اور پھر ان کی پروفائل پر جا کر دیکھتے ہیں کہ آپ کو دوست کی پوسٹ نظر کیوں نہیں آرہیں۔ تب جا کر آپ کو علم ہوتا ہے کہ آپ کو تو دوستوں کی فہرست ہی سے نکال دیا گیا ہے اور اب کیا ہوت چب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ لیکن اب اس مسئلہ کا بہت ہی آسان حل 'مجھے کس نے ڈیلیٹ کیا" نامی ایپ کی صورت میں دستیاب ہے۔

گوگل کروم اور فائرفوکس کے لیے دستیاب "ہو ڈیلیٹڈ می" نامی یہ ایکسٹنشن آپ کے دوستوں کی فرہست پر نظر رکھتا ہے اور جب آپ فیس بک لاگ ان ہوتے ہیں تو یہ دوستوں کی محفوظ کردہ فہرست اور موجودہ فہرست کا موازنہ کرتا ہے۔ اگر ان دونوں فہرستوں میں کوئی کمی بیشی نظر آتی ہے تو یہ ایسکٹنشن آپ کو اطلاع کرتا ہے فلانے صاحب اب مزید آپ کے دوست نہیں رہے۔

البتہ یہ پروگرام آپ کو وجہ نہیں بتاتا کہ سابق دوست کیوں کر آپ کے ساتھ مزید رفاقت نہیں چاہتے۔ یہ کام آپ کو خود ہی کرنا ہوگا کہ جو شاید زیادہ مشکل بھی نہیں۔ اپنی سابقہ پوسٹس پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کہاں اور کب آپ نے کسی کے خلاف یا محبت میں اپنے ارشادات شائع کیے ہیں۔ کیوں کہ اکثر اوقات حمایتی و مخالفت والی پوسٹس ہی دوستوں کو قریب یا دور کرنے کی وجہ بنتی ہیں۔

یہاں ایک چیز سے خبردار کرتے چلیں کہ فیس بک کے علاوہ کسی بھی دوسری ایپ کو اپنی فیس بک تک رسائی کی اجازت دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ایسی ایپس آپ کی نجی معلومات ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں اور اسی لیے انہیں استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔ اب سے دو سال قبل یعنی 2015 میں "ہو ڈیلیٹڈ می" نامی ایپ کو فیس بک کی درخواست پر بند بھی کیا جاچکا ہے لیکن اب یہ ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.