8 سال بعد گمشدہ بٹوا پیسوں سمیت مل گیا

انتظار فرمائیں۔۔۔

اب سے آٹھ سال قبل اپنا بٹوا گنوا بیٹھنے والی خاتون کو پیسوں اور کارڈ سمیت بٹوا واپس مل گیا۔ خاتون کا خیال تھا کہ ان کا بٹوا چوری ہوگیا ہے تاہم بوسٹن پولیس نے رواں ہفتے ان کا گمشدہ بٹوا لوٹا دیا جس میں 141 ڈالر نقد، سوشل سیکورٹی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ جوں کے توں موجود تھے۔

30 سالہ خاتون کھویا ہوا بٹوا حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ موسم سرما میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے انہیں 140 ڈالر کی اشد ضرورت تھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ادائیگی کا وقت ختم ہونے میں صرف تین ہفتے باقی تھے اور اسی دوران انہیں گمشدہ بٹوا مل گیا جس نے ان کی ضرورت بروقت پوری کردی۔

امریکی خاتون کورٹنی کنولی نے کہا کہ آج اس دنیا میں بھی ایماندار لوگ موجود ہیں اور یہی لوگ دوسروں کی زندگیوں میں رنگ بھرنے کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بٹوا کھونے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ آٹھ سال قبل میساچوسٹس میں ایک ادارے سے وابستہ تھیں، 25 جولائی 2009 کو صبح جب وہ بیدار ہوئیں تو انہیں گاڑی کی اگلی نشست پر کچھ سامان بکھرا ہوا ملا۔ اسی روز وہ اپنے بٹوے سے ہاتھ دھوبیٹھیں جو ان کے خیال میں چور نے ان کی گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا پا کر چوری کرلیا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہیں کہا گیا کہ اگر کسی نے ان کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی تو انہیں اطلاع دی جائے تاہم ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔

امریکی خاتون بتاتی ہیں کہ 141 ڈالر ہفتہ بھر استعمال کیے رکھے تھے تاہم بٹوا کھو جانے کے باعث انہیں اپنی ضرورت کی رقم ادھار لینا پڑی۔ اس کے علاوہ انہیں کریڈٹ کارڈ اور دیگر کارڈز کی نقل حاصل کرنے کے بعد وہ اس بٹوے کو بھول گئیں تاہم گزشتہ روز پولیس نے ایک بار پھر بٹوا لوٹا کر حیران کردیا۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.