پریمیئم اینڈرائیڈ ایپس اب مفت ملیں گی

انتظار فرمائیں۔۔۔

گوگل آپریٹنگ سسٹم بالخصوص اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پلے اسٹور میں دستیاب پریمیئم ایپس اب ہفتہ بھر کے لیے مفت بھی دستیاب ہوں گی۔ گوگل کی جانب سے پلے اسٹور کو اپڈیٹ کرتے ہوئے ایک نیا زمرہ شامل کیا جارہا ہے جس میں ہر ہفتے ایک پریمیئم ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سہولت کا مقصد اینڈرائیڈ صارفین کو پریمیئم ایپس کا چسکا لگوانا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل پلے اسٹور پر سینکڑوں ایپس بالکل مفت دستیاب ہیں تاہم کئی شاندار پریمیئم ایپس بھی موجود ہیں جنہیں ادائیگی کر کے خریدا جاسکتا ہے۔ لیکن اب نہ صرف اینڈرائیڈ فون بلکہ ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر گوگل آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے ہر ہفتے ایک نئی پریمیئم ایپ کا لطف اٹھاسکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے پریمیئم ایپس اور گیمز پیش کرنے والوں کو صارفین کے لیے رعایتی قیمت کی سہولت پیش کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔ اس کا مقصد بھی گوگل ایپس استعمال کرنے والوں کو پریمیئم ایپس کی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ ادائیگی سے قبل وہ کسی بھی ایپس کو پوری طرح جانچ سکیں۔

ہر ہفتے پیش کی جانے والی مفت پریمیئم ایپ کا انتخاب گوگل کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس زمرے کو گوگل پلے اسٹور میں علیحدہ خصوصی جگہ دی گئی ہے۔ اس زمرے میں شامل تمام ایپس کے ساتھ قیمت بھی درج ہوگی جس سے صارفین کو محدود مدت کے لیے حاصل ہونے والی رعایت کا بھی اندازہ ہوسکے گا۔

اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے پہلی منتخب کردہ ایپ ایک گیم ہے۔ کارڈ وارز کے نام سے 7 دن تک مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب یہ گیم عام طور پر 3.99 ڈالر میں دستیاب ہوتا ہے۔

nexus2cee_screenshot-from-2017-03-25-17-19-13

اگر گوگل کی جانب سے یہ سلسلہ لمبے عرصے تک جاری رہا تو صارفین کو سال بھر میں 52 پریمیئم ایپس بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.