موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے 3 آسان نسخے

انتظار فرمائیں۔۔۔

موسم تبدیل ہونے والے مہینوں میں اکثر لوگ مختلف وائرل اور الرجیز کی صورت میں پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ قصور ان کا بھی نہیں کیوں کہ ہر موسم میں طرز زندگی کو یکسر تبدیل کرنا خاصہ مشکل کام ہوتا ہے۔ جہاں سردیاں آپ کو کمرہ بند کرنے پر مجبور کرتی ہیں تو گرمیوں کا موسم آپ میں کھلی فضا میں گھومنے پھرنے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ چند بنیادی چیزوں کا خیال رکھیں تو موسمی بیماریوں سے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے ساتھ رہنے والے دیگر افراد کو بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔

گھر کی صفائی ستھرائی
شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بعض اوقات گھر میں بند ہوا بیرونی آلودہ فضا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ مختلف اشیاء مثلاً قالین، تکیے، لکڑی کا ساز و سامان، کھڑکیاں، دروازے اور کونے کھدرے میں مٹی باآسانی جگہ بنا لیتی ہے اور پر یہی گندگی ہوا میں شامل ہو کر کے آپ کو بیمار کرتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ جب گرمیوں کی تیاری کے لیے پنکھوں کی صفائی کر ہی رہے ہیں تو لگے ہاتھوں گھر کے دیگر حصوں کی بھی اچھی طرح جھاڑ پونچھ کرلیں۔

تازہ و مناسب غذا
کئی دن پرانی کھانے پینے کی اشیاء یوں تو نقصان پہنچاتی ہی ہیں لیکن تازہ چیزوں کو بھی ضرورت سے زیادہ کھا لیا جائے تو یہ آپ کو بیمار کرسکتی ہیں۔ موسم کے اعتبار سے کھانے پینے کی عادت تبدیل کرنا بھی اشد ضروری ہے۔ مثلاً یہ کہ اگر سردیوں میں آپ مونگ پھلی، چلغوزے، بادام اور اخروٹ سے مزے اڑاتے ہیں تو گرمیوں میں انہیں استعمال کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح گرمیوں میں ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہونے کی عادت کو سردیوں میں لگام ڈانا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوشش کرنی چاہیے کہ سبزیوں کا استعمال زیادہ رکھیں اور بازاری اشیاء سے پرہیز کریں۔

جسم کی صفائی
زیادہ تر بیماریاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ ایسے میں آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ خود کو یعنی اپنے جسم کو گندگی سے پاک رکھیں۔ کھانے سے پہلے اور باتھ روم کے بعد دھونے کی عادت اپنائیں تاکہ کوئی بھی مضر بیکیڑیوں آپ کے جسم میں داخل نہ ہو پائے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ لمبے اور گھنے بال صرف جوؤں ہی کا نہیں بلکہ دیگر جراثیم کی بھی آماجگاہ بن سکتے ہیں اس لیے انہیں دھونے کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ جسم پر زیب تن کرنے والے کپڑوں کو بھی اچھی طرح دھو کر پہنیں بصورت دیگر جلدی بیماریاں جیسا کہ دانے اور خارش وغیرہ کا باآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.