21 لاکھ امریکی فوجی کہاں کہاں تعینات ہیں؟

انتظار فرمائیں۔۔۔

دنیا کو امن کا درس دینے والے ممالک میں سرفہرست امریکا کے عسکری اخراجات دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔ اور آنے والی مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لیے مزید 54 ارب ڈالر مختص کیے جانا متوقع ہے۔ اگر دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کو کانگریس کی منظوری حاصل ہوگئی تو یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ بن جائے گا۔

سب سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والوں کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو امریکا کے بعد جن سات ممالک کا نام نظر آتا ہے، ان تمام کا مجموعی دفاعی بجٹ امریکا کے دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔ سرفہرست 8 ممالک کے علاوہ باقی دنیا کی بات کریں تو ان تمام کا مجموعی بجٹ بھی دنیا بھر کے دفاعی بجٹ کا ایک چوتھائی بنتا ہے۔ اس فہرست میں پانچوان نمبر برطانیہ کا ہے جس کا دفاعی بجٹ 55 ارب ڈالر ہے۔ جی ہاں، اتنا ہی کہ جتنا آئندہ سال امریکا میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والے ممالک

ملک دفاعی بجٹ (2015) دنیا بھر میں حصہ
امریکا 596 ارب ڈالر 35.8٪
چین 215 ارب ڈالر 12.9٪
سعودی عرب 87 ارب ڈالر 5.2٪
روس 66 ارب ڈالر 4.0٪
برطانیہ 55 ارب ڈالر 3.3٪
بھارت 51 ارب ڈالر 3.1٪
فرانس 51 ارب ڈالر 3.1٪
جاپان 41 ارب ڈالر 2.5٪
جرمنی 39 ارب ڈالر 2.4٪
جنوبی کوریا 36 ارب ڈالر 2.2٪
دیگر 427 ارب ڈالر 25.6٪

امریکا کے دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ اندرون و بیرون ملک تعینات فوجیوں پر خرچ ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ ہے جن میں سے 13 لاکھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ 8 لاکھ نیشنل گارڈ یا پھر ریزرو دستے کا حصہ ہیں۔ ان میں سے 35 فیصد اہلکار بری، 25 فیصد بحری جبکہ 22 فیصد فضائی افواج کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ 13 فیصد فوجی اہلکار مرین کور اور 3 فیصد کوسٹ گارڈ میں شامل ہیں۔

دنیا بھر کے 177 ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد لگ بھگ 2 لاکھ بتائی جاتی ہے جن پر دفاعی بجٹ کا 15 فیصد خرچ کیا جارہا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 39 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار جاپان میں موجود ہیں جبکہ جاپان کے پڑوسی ملک جنوبی کوریا میں موجودہ امریکی فوجیوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے۔ مسلم اکثریتی ممالک میں سب سے زیادہ امریکی فوجی اہلکاروں کی موجودگی دیکھی جائے تو 9 ہزار سے زائد افغانستان، 6 ہزار سے زائد کویت، ساڑھے 5 ہزار سے زائد عراق، لگ بھگ 3 ہزار قطر اور 2 ہزار سے زائد ترکی میں موجود ہیں۔ پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد صرف 115 بتائی گئی ہے۔

map

سب سے امریکی افواج کے حامل 10 ممالک

ملک امریکی فوجیوں کی تعداد
جاپان 39345
جرمنی 34805
جنوبی کوریا 23468
اطالیہ 12102
افغانستان 9294
برطانیہ 8479
کویت 6296
عراق 5540
بحرین 5504
گوام 3831
loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.