بھوت کا لڑکے پر حملہ

انتظار فرمائیں۔۔۔

دنیا میں بہت کم لوگ ہیں کہ جو جنات کی موجودگی پر یقین نہیں رکھتے۔ ان میں سے اکثر بھوت اور چڑیلوں کو محض انسان کا ذہنی فطور بیان کرتے ہیں۔ لیکن کئی ایک واقعات سے جنات کا وجود نہ صرف ثابت ہوچکا ہے بلکہ بہت سے لوگ انہیں براہ راست دیکھ بھی چکے ہیں۔ اس ضمن میں کئی ایک سچے واقعات پر مبنی خوفناک فلمیں بھی بنائی جاچکی ہیں لیکن جنہوں نے نہیں ماننا ہوتا وہ نہیں مانتا۔ ایسے لوگ جنات پر تبھی یقین کریں گے کہ جب ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو جیسا کہ اس ویڈیو میں لڑکے کے ساتھ ہوا۔

انٹرنیٹ پر ظاہر ہونے والی یہ ویڈیو کمرے میں لگے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اچانک کمرے کا دروازہ کھلا اور پھر ایک سیاہ دھویں نے لڑکے پر حملہ کردیا۔ کتاب ہاتھ میں تھامے مطالعہ میں مصروف اس اچانک افتاد پر گھبرا کر زمین پر آن گرا جس کے بعد بھوت اسے ٹانگوں سے پکڑ کر کمرے کے کونے میں لے گیا۔ یہ بات اب تک نہیں پتہ چل سکی کہ اس لڑکے کے ساتھ بعد میں کیا کچھ پیش آیا۔

اس ویڈیو نے کئی ایک لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ جعلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ لڑکے کو کیمرے کی حدود سے باہر لے جانا شک کی بات ہے، اس لیے یہ ویڈیو جعلی معلوم ہورہی ہے۔ جبکہ ایک اور شخص نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو واقعی ڈرا دینے والی ہے تاہم انٹرنیٹ پر موجود دسیوں جعلی ویڈیوز کی وجہ سے اس کی اصلیت کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.