پالک کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

انتظار فرمائیں۔۔۔

کیا آپ کو پوپوائے دا سیلر مین یاد ہے؟ جی ہاں وہی کارٹون کیریکٹر جو پالک کھاتے ہی توانا ہوجاتا ہے اور دشمن کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔ پالک کے فوائد صرف کارٹون کی حد تک ہی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہیں۔ اسے جسمانی توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔ پالک کے چند حیرت انگیز فوائد ایسے بھی ہیں کہ جنہیں عام لوگ نہیں جانتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ان میں سے چند ایک بتاتے ہیں:

کینسر سے حفاظت
کھانے میں پالک کا استعمال آپ کو کینسر سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دیگر پتوں والی سبزیوں کی طرح پالک میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرنے والے اجزات پائے گئے ہیں جو اس خطرناک مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فشار خون میں کمی
پالک میں پوٹاشیم، فولیٹ، اور میگنیشیم کی وافر مقدار کی وجہ سے اسے بلند فشار خون کو قابو رکھنے کا بہترین طریقہ مانا جاتا ہے۔ البتہ ڈاکٹروں کے مطابق کئی مریضوں کے لیے صرف پالک پر انحصار کافی نہیں اس لیے ادویات استعمال کرنے والے مریض معالجین کے مشورے سے ہی ان میں کمی بیشی کریں۔

بینائی میں بہتری
پالک میں آنکھوں کے لیے انتہائی مفید وائٹمن شامل ہوتا ہے جسے عرف عام میں لیوٹین کہا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو عمر کے ساتھ بینائی متاثر ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ تو اگر آپ اپنی بینائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو گاجر کے علاوہ پالک کو بھی استعمال کریں۔

ہڈیوں کی مضبوطی
شاید یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو کہ پالک میں کیلے سے دو گنا زیادہ پوٹیشیم موجود ہے۔ اس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور نظام ہاضمہ بھی بہتر طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشم اور وائٹمن K کی موجودگی بھی اس ضمن میں بہت مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.