عجیب ٹینس مقابلہ، دونوں کھلاڑی بیک وقت زخمی

انتظار فرمائیں۔۔۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ ہوبارٹ انٹرنیشنل میں ایک عجیب ہی منظر دیکھنے کو ملا، جب دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں ہی امریکا کی ساچیا وکری اور بیلجیئم کی ایلیس مرٹنز بیک وقت زخمی ہوگئیں اور مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلین اوپن سے پہلے ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 135 وکری اور 127 مرٹنز آپس میں کھیل رہی تھیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں ضرور کھیلیں گی۔

غالباً دونوں شیڈول کے آسٹریلین اوپن کے ساتھ متصادم ہونے کی وجہ سے ہوبارٹ انٹرنیشنل نہیں کھیلنا چاہتی تھیں لیکن اگر کوئی کھلاڑی میچ شروع ہونے سے پہلے ہی اس سے دستبردار ہو جاتی تو اسے آسٹریلین اوپن کے کوالیفائرز سے بھی باہر کردیا جاتا۔ یہ دونوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہوتا یہی وجہ ہے کہ دونوں نے مقابلہ کھیلا اور پہلے ےگیم کی سروس کے بعد ایک-صفر کی برتری حاصل کرتے ہی وکری نے اپنے ٹرینر کو میدان میں طلب کرلیا اور میچ سے دستبردار ہوگئیں۔ اسی لمحے مرٹنز نے بھی طبی عملہ بلایا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اعلان کرتیں، وکری بازی لے گئیں۔ بہرحال، مقابلہ مرٹنز کے حق میں گیا جو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

یہ حرکت شاید دونوں کھلاڑیوں کے لیے تو فائدہ مند ہے لیکن ہوبارٹ میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کے لیے سخت مایوس کن تھی جو ایک اچھا میچ دیکھنے کے لیے آئی تھے اور محروم رہے۔

اب مرٹنز جمعرات کو ہوبارٹ میں کوارٹر فائنل کھیلیں گی جبکہ اسی روز میلبرن میں آسٹریلین اوپن کے کوالیفائرز شروع ہو جائیں گے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.