چپس ختم کرنے پر بوائے فرینڈ میں چاقو گھونپ دیا

انتظار فرمائیں۔۔۔

سارے چپس کھانے پر اپنے بوائے فرینڈ کے جسم میں چاقو گھونپنے کی وجہ سےایک برطانوی خاتون کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

برطانوی اخبار، دی مرر کے مطابق، عدالت کا کہنا ہے کہ اپنے ایک دوست کے گھر میں ڈیان کلیٹن نامی خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ، سائمن ہل پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ اس بارے میں وکیل استغاثہ، پروین اختر نے بلیک برن مجسٹریٹ کورٹ کو بتایا کہ ہل نے اپنی گرل فرینڈ کے سارے چپس کھا لیے تھے، جس پر اسے غصہ آ گیا۔ پہلے اس نے اپنے بوائے فرینڈ پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کی اور پھر کچن سے چاقو اٹھا لائی اور وہ اس کے جسم میں گھونپ دیا، جس کی وجہ سے اسے بیرونی چوٹیں آئیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق، اس واقعے کے بعد یہ جوڑا دوست کے گھر سے نکل گیا۔ ہل جلد ہی اپنے گھر لوٹ گیا کہ وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہا تھا اور پھر اگلی صبح کلیٹن نے ہل پر دوسری مرتبہ حملہ کیا۔

وکیل استغاثہ، پروین اختر نے مزید بتایا کہ ’’ عدالت نے کلیٹن کو اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کرنے اور اسے جسمانی طور پر نقصان پہنچانے پر 26ہفتے تک زیر حراست رہنے کے بعد 115پائونڈز ازالے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘

تاہم، متاثرہ شخص نے وکیل کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس بارے میں اس نے پولیس اور وکیل کو بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ کا ذہنی توازن درست نہیں، اس لیے وہ پولیس کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر سکتا۔‘‘

اس واقعے سے قبل مذکورہ جوڑے کے درمیان نہایت خوش گوار تعلقات تھے۔ لڑکی کے وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ ’’ وہ اپنے دوست کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج نہیں کروانا چاہتی۔‘‘

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.