"یہ بچہ بدصورت، ہمارا نہیں ہو سکتا"

انتظار فرمائیں۔۔۔

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ایک خاتون نے اپنا نومولود نواسہ یہ کہہ کر ہسپتال کو واپس کردیا ہے کہ اتنا بدصورت بچہ ان کی اولاد نہیں ہو سکتا اور ہسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے اصل نواسے کی جگہ یہ بچہ انہیں تھما دیا ہے، اس لیے انہیں اصل بچہ لوٹایا جائے۔

یہ انوکھا واقعہ شمالی کولمبیا کے شہر سانتا مارتا میں پیش گیا ہے جہاں خاتون نومولود اور اپنی بیٹی کے ہمراہ ہسپتال آئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اصل بچہ لوٹایا جائے لیکن ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس روز کلینک میں ایک ہی لڑکا پیدا ہوا تھا اور الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔

شہری کونسل کے سیکریٹری صحت کارلوس پیلاریس کہتے ہیں کہ "نانی اماں خوش نہیں تھیں۔ انہوں نے بچے کو خاندان کے نئے رکن کی حیثیت سے قبول نہیں کیا اور اسے ہسپتال لوٹانے کا فیصلہ کیا۔ ماں آخر میں بچے کو گھر واپس لے گئی کیونکہ انتظامیہ نے انہیں قائل کیا کہ یہ انہی کا بچہ ہے۔"

بچے کی صحت اچھی ہے اور اب وہ اپنے گھر میں موجود ہے جبکہ شہری انتظامیہ نانی کا نفسیاتی علاج کروانے کا سوچ رہی ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.