سردیاں آ گئیں!! بچوں کے لیے اس موسم کو دلچسپ کیسے بنائیں؟

انتظار فرمائیں۔۔۔

سردیوں کی آمد آمد ہے، دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہو چکی ہیں۔ ان دنوں میں دفتر یا کام سے آنے کے بعد باہر نکلنے کا وقت ہی نہیں بچتا اس لیے یہ بہترین وقت ہے کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارا جائے۔ لیکن اس دوران ایسی کون سی سرگرمیاں کی جائیں، جن سے سب لطف اندوز ہوں؟ آئیں آپ کو بتاتے ہیں:

اہل خانہ کے انٹرویوز

01-family-activities-winter

یہ بڑا دلچسپ کھیل ہے۔ کم از کم 10 سوالات لکھے جائیں، جیسا کہ آپ کا پسندیدہ رنگ، کھیل، کھلاڑی اور شعر وغیرہ۔ یہ سوالنامہ ایک مرتبہ ترتیب دینے کے بعد گھر کے ہر فرد سےاس بارے میں پوچھا جائے۔ اس کو یادگار بنانے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ کسی ایک ڈائری میں ہر فرد کے نام کے ساتھ یہ سوالات لکھے جائیں اور ان کے دیے گئے جوابات بھی نوٹ کیے جائیں۔ اس سلسلے کو مزید آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے، جیسا کہ ہفتہ وار چھٹیوں پر خالہ کے گھر پر، یا پھر کسی بھی دوسرے قریبی رشتہ دار کے ہاں مزید افراد سے یہ سوالات پوچھ کر نوٹ کیے جا سکتے ہیں۔ بچوں کی اس میں دلچسپی یہ ہوتی ہے کہ انہیں بڑوں والے سوالات کے جواب دینا ہوتے ہیں اور وہ اس میں کافی دلچسپی لیتے ہیں۔ تصور کریں یہ ڈائری 15 سال بعد کوئی کھولے تو کیا ہوگا؟


ایک بڑی نیکی

سردیوں کی آمد سے قبل ایک بڑا اہم کام نئے موسم کے لیے ملبوسات نکالنا ہوتا ہے۔ پرانے بکسوں اور الماریوں سے کمبل، لحاف سوئٹر، مفلر اور ٹوپے نکلنے شروع ہوجاتے ہیں۔ آپ اسی وقت یہ طے کرلیں کہ کون سے اس موسم میں استعمال کرنے ہیں اور کون سے نہیں۔ یہ گرم ملبوسات اور کمبل وغیرہ ان گھرانوں کو دیں جہاں ان کی سخت ضرورت ہے۔ بچوں کو اس عمل میں شریک کریں تاکہ ان میں بھی یہ احساس پیدا ہو۔


مطالعہ

02-family-activities-winter

چند کتب کو سرمائی مطالعے کا حصہ بنائیں۔ بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے کتابیں دیں۔ ویسے اسی موسم میں مختلف شہروں میں بڑے کتب میلے بھی لگتے ہیں جیسا کہ کراچی میں دسمبر میں عالمی کتب میلہ ہوتا ہے، وہاں سے بچوں کے لیے کتابیں لی جاسکتی ہیں۔ ان کتابوں پر رات کے کھانے کے دوران گفتگو بھی کی جا سکتی ہے۔ اجتماعی مطالعے کا بھی استعمال ہو سکتا ہے جس میں ابو یا امی کسی ایک کتاب سے اقتباس پڑھیں اور باقی سب لوگ کمبل میں بیٹھ کر مونگ پھلیوں کا مزا بھی لیں اور کتاب سے بھی لطف اندوز ہوں۔


آرام

03-family-activities-winter

یہ بڑا اہم کام ہے، آپ سردیوں میں مختلف دنوں کو محض آرام کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔ سردیوں میں کمبل میں گھسنے اور کبھی نہ نکلنے کا دل بہت چاہتا ہے۔ اسے ضرور استعمال کریں۔


کھیل

04-family-activities-winter

یہ دن ہیں گھر کے اندر کھیلنے کے، چاہے لوڈو ہو یا کیرم بورڈ، کروڑ پتی ہو یا بیڈمنٹن۔ ان کھیلوں کے ذریعے موسم کی وجہ سے دماغی و جسمانی طور پر چست رہا جا سکتا ہے۔ لوڈو تو محض تفریح ہے، باقی کھیلوں میں دماغی یا جسمانی حرکت شامل ہے، اس لیے بچوں کے ساتھ یہ کھیل ضرور کھیلیں۔


خطوط

05-family-activities-winter

یہ رحجان گو کہ پرانا ہو چکا ہے لیکن ہاتھ سے کسی کو خط لکھنے کا مزا ہی اپنا ہے۔ اپنے خیالات کو مجتمع کرنا، انہیں الفاظ کی شکل دینا اور کسی کے سامنے پیش کرنا اگر بچپن میں ہی آ جائے تو آگے یہ صلاحیت کافی کام آ سکتی ہے۔ کسی دن بچوں کے ساتھ مل کر دوسرے شہر میں بسنے والے کسی دوست رشتہ دار کو خطوط لکھیں۔


ٹی وی/فلم

06-family-activities-winter

سردیوں میں گھر پر ٹیلی وژن یا فلم سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ چاہے بچوں کے ساتھ مل کر "جان" کارٹون دیکھیں یا پھر "لائن کنگ" لگا لیں۔ اچھا وقت گزر جاتا ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.