مائیکرو ویو کیوں نہیں خریدنا چاہیے؟

انتظار فرمائیں۔۔۔

سہولت کے اس دور میں مائیکرو ویو تقریباً ہر گھر کی ضرورت بنتا جا رہا ہے، لیکن ذیل میں کچھ ایسی وجوہ بیان کی جا رہی ہیں کہ جو آپ کو اسے خریدنے سے روک سکتی ہیں۔ پہلے بھارتی اخبار، ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والا یہ مضمون پڑھیں، پھر سوچیں اور اس کے بعد خود فیصلہ کریں کہ آیا مائیکرو ویو خریدنا درست فیصلہ ہے؟

1۔ وٹامن کا زیاں:

حاملہ خواتین کو مائیکرو ویو میں پکے کھانوں سے احتراز کرنا چاہیے ، کیونکہ یہ ماں کے دودھ میں موجود بیماریوں کے خلاف لڑنے والے ایجنٹس کا خاتمہ کر دیتے ہیں، جو بچے کی حفاظت کرتے ہیں اور یہ وٹامن بی 12 کے زیاں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

2۔ زہریلے پن میں اضافہ:

متعدد ماہرین کا یقین ہے کہ مائیکرو ویو کی وجہ سے غذا میں زہریلے اجزا بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ مائیکر ویو میں کھانے کی تیاری کے دوران جو کیمیائی لہریں خارج ہوتی ہیں، وہ غذا کے ڈین این اے کے ساتھ مداخلت کرتے ہیں۔

3۔ زیادہ بجلی کا استعمال:

مائیکرو ویو کسی دوسرے برقی آلے کے مقابلے میں دگنی بجلی استعمال کرتا ہے۔

4۔ بچوں کے لیےنقصان دہ :

بعض ماہرین یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ مائیکرو ویو کھانے میں پائے جانے والے مالیکیولز کی شکل بگاڑ دیتا ہے، جو بچّوں کے لیے نقصان دہ عمل ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کی یادداشت اور طاقت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

5۔ سرطان زدہ خلیوں کی پیدائش:

بعض ریسرچرز کا دعویٰ ہے کہ مائیکرو ویو کی غیر آئنی تابکاری کی وجہ سے انسانی خون میں کینسر کے خلیے پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم، ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا۔

6۔ پروٹین کا کھل جانا:

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روایتی کھانے تیار کرنے والی اشیا کے مقابلے میں مائیکرو ویو میں زیادہ تیزی سے پروٹین کھلتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

7۔ دل کی دھڑکن پر اثرات:

مائیکرو ویو سے 2.4گیگا ہرٹز تابکاری خارج ہوتی ہے، جو دل کی دھڑکن کو متاثر کر سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہر عمر کے افراد میں بلڈ پریشر سے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

8۔ غیر مولود بچّے پر منفی اثرات:.

عموماً حاملہ خواتین کو مائیکرو ویو سے دور رہنے کی تجویز دی جاتی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ رحمِ مادر میں موجود بچّے پر اس کے منفی اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔

9۔ نمی کو خشک کر دیتا ہے:

اگر آپ نان، پیزا، نان خطائی اور دوسرے تندوری آئٹمز بنانا چاہتے ہیں، تو اس مقصد کے لیے برقی تندور استعمال کریں، کیونکہ مائیکرو ویو کھانے میں پائی جانے والی نمی کو خشک کرکے اسے ربڑ بنا دیتا ہے۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.