دال چائول بنائیں

انتظار فرمائیں۔۔۔

اجزا:

چاول : آدھا کلو
چنے کی دال:  1 کپ
پیاز : 2عدد
ٹماٹر : 1 پاؤ
سبز دھنیا : آدھی گڈی
سبز مرچ :3 عدد
آلو بخارے :50 گرام

ہلدی: ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ : ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مسالا : ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ:2 چمچ
نمک : 2 چائے کا چمچ
تیل : آدھا کپ

ترکیب:

سب سے پہلے تیل گرم کر کے پیاز براؤن کریں۔ اب اس میں ثابت گرم مسالا، ہلدی، نمک، ادرک، لہسن پیسٹ، آلو بخارے، سرخ مرچ اور 1 پاؤ ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ ایک کپ چنے کی ابلی دال بھی شامل کردیں۔ ساتھ ہی چاول اور پانی ڈال دیں۔ ابال آنے لگے تو اس میں سبز مرچ اور دھنیا ڈال کر دم دے دیں۔ مزیدار پلاؤ تیار ہے ۔

یہ ذہن میں رہے کہ دال زیادہ نہ گلے۔ تیاری کا وقت 10 منٹ اور پکانے پکانے کا آدھا گھنٹہ۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.