صرف چار چیزوں سے کچن کی ضروریات پوری کریں

انتظار فرمائیں۔۔۔

ویسے تو خواتین کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ کچن میں زیادہ سے زیادہ سامان رکھا جائے، لیکن ہم آپ کو آج ایسی چار چیزیں بتارہے ہیں جو اگر کچن میں موجود ہوں تو آپ کو پھر کسی اور چیز کی ضرورت قطعی طور پر نہیں پڑے گی۔

پیشے کے اعتبار سے شیف اور امریکی مشہور پروگرام کی میزبان اینے بیورل بتاتی ہیں کہ کھانا بنانے کے لیے اچھے ذائقے کے ساتھ ساتھ کچن میں اچھے اچھے سامان کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اُن کے مطابق اگر آپ کے پاس خوبصورت برتن یا بہت زیادہ سامان نہ ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر چار بنیادی چیزیں موجود ہیں تو آپ ہر کھانا بآسانی بناسکتے ہیں۔

وہ چار چیزیں کونسی ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ایک لکڑی کا چمچ

لکڑی کا چمچ نہ صرف بیکنگ کے لیے ضروری ہوتا ہے بلکہ اِس سے ڈش گھمانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ لکڑی کے چمچ گھر کے بزرگوں سے لیکر بڑے بڑے شیف حضرات بھی استعمال کرتے ہیں۔ اِس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ دیر پا بھی ہوتے ہیں اور طویل عرصے تک آپ اِس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ایک تیز چھری

بیوریل بتاتی ہیں کہ یہ ایک ایسی ضروری چیز ہے جس کے بغیر ہر کچن ادھورا ہے۔ آپ کے پاس ایک تیز چھری لازمی ہونی چاہیے جسے آپ بار بار تیز کرنا بھی جانتے ہوں تاکہ وہ آپ کے ساتھ طویل عرصے تک رہ سکے۔

پتیلوں کا ایک اچھا سیٹ

تین یا چار معیاری پتیلوں کا ایک سیٹ آپ کے پاس ضرور ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس ایک ایسا سیٹ ہے تو پھر کچھ بھی بنانے کے لیے آپ کو فکر نہیں ہونی چاہیے۔

ایک مکمل فوڈ پروسیسر مشین

اگر ایک ہی فوڈ پروسیسر میں سب جوسر بلینڈر و گرائینڈر آپ کو مل جائیں تو یہ آپ کے لیے اور کچن کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.