کھانے پینے کی اشیا جنہیں کبھی فریزر میں نہیں رکھنا چاہیے

انتظار فرمائیں۔۔۔

بلاشبہ فریزر آپ کی کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہی ہوتا ہے، لیکن سب چیزیں اس میں رکھنے کے لیے نہیں ہوتیں۔ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ کون سی چیز محفوظ کرنی ہے اور کون سی نہیں کیونکہ اس سے آپ کھانے کی چیزیں خراب ہونے یا اس سے لاحق صحت کے خطرات سے بچ سکیں گے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہيں:

دودھ

01-milk

بدقسمتی سے دودھ کو فریزر میں محفوظ کیا جائے تو پگھلاتے وقت اس کے دودھ اور پانی والے حصے الگ ہوسکتے ہیں۔ یہ استعمال کے لیے محفوظ تو ہوگا لیکن صبح سویرے دلیہ یا کافی بنانے کے لیے موزوں نہیں ہوگا۔ اس لیے آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی طرح دودھ کو بھی فریج میں رکھنا چاہیے، فریزر میں نہیں۔

آلو

02-potatoes

آلو میں کافی پانی ہوتا ہے، اس لیے اگر اسے فریزر میں رکھا جائے گا تو یہ نرم پڑسکتا ہے۔ اگر آپ نے آلوؤں سے کوئی کھانا بنایا ہے تو اسے ضرور فریزر میں رکھ سکتے ہیں لیکن بغیر پکے کچے آلو ہرگز نہ رکھیں۔

تلی ہوئی چیزیں

03-fried-foods

تلی ہوئی چیزیں فریزر میں اپنا خستہ پن کھو بیٹھتی ہیں، اور آپ میں سے کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اس کے فرائز یا ایسی ہی دیگر چیزیں نرم ہو جائیں۔ اگر آپ چکن نگٹس بنانا چاہتے ہیں تو اسے بجائے تیل میں تلنے کے اوون میں بیک کریں۔ اس صورت میں آپ اسے فریزر میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

انڈے

04-eggs

کچے انڈے فریزر میں ہرگز ہرگز مت رکھیں۔ جمنے کی صورت میں انڈے کے اندر موجود پانی والے اجزا پھولتے ہیں، جس کی وجہ سے انڈا ٹوٹ سکتا ہے اور جراثیم کی آماجگاہ بن سکتا ہے۔ اگر آپ انڈوں کو فریزر میں رکھنا چاہتے ہیں تو اسے توڑیں، اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک ایئرٹائٹ برتن میں رکھیں۔

پنیر

05-cheese

نرم پنیر کو اگر فریزر میں رکھا جائے تو نتیجہ ہرگز دودھ سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔ اگر آپ فریزر سے نکلا ہوا پنیر کھائیں گے تو منہ میں پانی کی مقدار آئے گی جس سے پنیر کا اصل مزا برباد ہو جائے گا۔

کچی سبزیاں اور پھل

06-raw-vegs-fruits

کوئی بھی سبزی یا پھل جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسا کہ کھیرا، سلاد کے پتے یا تربوز وغیرہ فریزر کی شدت کو برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے اندر کا پانی بہت جلد برف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ ہوگا کہ آپ کو پگھلانے کے لیے بھی وقت ضائع کرنا پڑے گا اور کھانے میں مزا بھی نہیں رہے گا۔

خستہ کھانے

07-crumb-foods

آپ نے بہت مزے کے میکرونی بنائے جس پر خستہ چورا بھی ڈالا، لیکن آپ اسے فریزر میں رکھ کر برباد نہ کریں۔ ایسی خستہ چیزیں فریزر کے ٹھنڈے درجہ حرارت میں نرم ہو جاتی ہیں<

گوشت، دوبارہ

08-meat

اگر آپ نے گوشت کا کوئی پارچہ فریزر سے نکالا، اسے پگھلایا، استعمال کیا تو باقی بچ جانے والے گوشت کو ہرگز دوبارہ فریزر میں نہ رکھیں۔ جمنے کے بعد پگھلائے گئے کھانوں میں جراثیم بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ ایک مرتبہ جمے ہوئے گوشت کو نکالا جائے اور اسے پورا استعمال کرلیاجائے۔ بچا ہوا گوشت دوبارہ فریزر میں رکھنے سے زہر خورانی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.