”شوہر برائے فروخت“

انتظار فرمائیں۔۔۔

ایک دلچسپ تحریر جس کا اختتام کسی جھٹکے سے کم نہیں


بازار میں اِک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کیے جاتے تھے۔ اس دکان کے کھلتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام بازار کی طرف چل پڑا۔ سبھی دکان میں داخل ہونے کے لیے بے چین تھیں۔ دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا:
’’اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہوسکتی ہے۔“

پھر نیچے ہدایات دی گئی تھیں۔۔۔

”اس دکان کی چھ منزلیں ہیں۔ ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہوگا۔ جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی، شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ خریدار لڑکی یا عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کرسکتی ہے اور اگر اس منزل پر کوئی پسند نہ آے تو اوپر کی منزل کو جاسکتی ہے۔ مگر ایک بار اوپر جانےکے بعد پھر سے نیچے نہیں آسکتی سواے باہر نکل جانے کے۔“

ایک خوبصورت لڑکی کو سب سے پہلے دکان میں داخل ہونے کا موقع ملا۔ پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا:
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور الله والے ہیں۔“

لڑکی آگے بڑھ گئی۔ دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا:
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں۔ الله والے ہیں اور بچوں کو پسند کرتے ہیں۔“

لڑکی پھر آگے بڑھ گئی۔ تیسری منزل کے دروازے پر لکھا تھا:
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں۔ الله والے ہیں۔ بچوں کو پسند کرتے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں۔“

یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کے لیے رک گئی، مگر پھریہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور جاکر دیکھتے ہیں۔

وہ اوپر چلی گئی۔ چوتھی منزل کے دروازہ پر لکھا تھا:
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں۔ الله والے ہیں۔ بچوں کو پسند کرتے ہیں۔ خوبصورت ہیں اور گھر کےکاموں میں مدد بھی کرتے ہیں۔“

یہ پڑھ کر اس کو غش سا آنے لگا۔ ”کیا ایسے بھی مردہیں دنیا میں؟“ وہ سوچنے لگی کہ شوہرخرید لے اور
گھر چلی جائے، مگر دل نہ مانا، وہ ایک منزل اوراوپر چلی دی۔ وہاں دروازہ پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں۔ الله والے ہیں۔ بچوں کو پسند کرتے ہیں۔ بے حد خوبصورت ہیں۔ گھر کےکاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانٹک بھی ہیں۔“

اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے۔ – وہ خیال کرنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا اور کیا ہوسکتا ہے، مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا۔ وہ اگلی منزل پر چلی آئی۔ یہاں بورڈ پر لکھا تھا:

” آپ اس منزل پر آنے والی 3338 ویں خاتون ہیں۔ – اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے۔ – یہ منزل صرف اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ اس بات کا ثبوت دیا جاسکے کہ ”عورت کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ ہمارے اسٹور پر آنے کا شکریہ، سیڑھیاں باہر کی طرف جاتی ہیں۔“

(تحریر: نامعلوم)

loading ads...

Facebook Comments



POST A COMMENT.